یہ فیسٹیول 14 دسمبر سے شروع ہوگا اور راج کپور کی 100 سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ان کی وراثت کو خراج عقیدت پیش کرے گا۔
کپور خاندان کے کئی ارکان، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، ریدھما کپور سہنی، آدار جین، ارمان جین اور نیٹو کپور شامل تھے، وزیر اعظم کے ساتھ گروپ فوٹو کیلئے پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
کرینہ کپور، اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں وزیر اعظم کرینہ کے بیٹوں تیمور اور جے کے لیے آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے وزیر اعظم مودی، اپنے شوہر رنبیر کپور اور کپور خاندان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آرٹ لا زوال ہے۔ اور کبھی کبھار آگے بڑھنے کے لیے ہمیں پیچھے مڑ کر دیکھنا اور سیکھنا پڑتا ہے۔ مسٹر راج کپور کا اثر واقعی عالمی سطح پر تھا۔ انہوں نے جو فلمیں بنائیں اور جو کہانیاں سنائیں، ان کا اثر ساری دنیا میں تھا۔