جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن بل پر مذاکرات کی دعوت دیدی

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن بل پر مذاکرات کی دعوت دیدی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مدرسوں کے رجسٹریشن بل پر مذاکرات کیلئے آج ملاقات کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات سہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور ان سے بل کے معاملے پر مذاکرات کرنے کو کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ وزیراعظم کو مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے موقف پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر وزیراعظم نئی تجاویز لے کر آئیں گے تو فضل الرحمان مشاورت کیلئے دوبارہ اتحاد تنظیمات مدارس سے رجوع کریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کے فوراً بعد مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کیلئے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان نے منگل کو 2019 کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مدارس کسی بھی سرکاری محکمے کا حصہ نہیں بنیں گے اور خود مختار رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز