Home » عید پر قومی یکجہتی کا پیغام،وزیر اعظم کی عید پر سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد

عید پر قومی یکجہتی کا پیغام،وزیر اعظم کی عید پر سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم سفارتی و سیاسی رابطے کرتے ہوئے ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ ان رابطوں کو سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور قومی اتحاد کے فروغ کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ملک میں استحکام، تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی جبکہ صدر مملکت،گورنرز،وزرائے اعلیٰ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی قیادت کو بھی عید کی مبارکباد دی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی رابطہ کیا جن میں عبدالعلیم خان،خالد مگسی اور آفتاب شیرپاو شامل ہیں۔ان رابطوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن،ترقی،خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام اکائیوں کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔اپنے عید پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اطاعت اور ایثار کا درس دیتی ہے اور اعلیٰ مقاصد کے لیے اپنی خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے عید کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں اور معاشرے میں اتحاد،بھائی چارے اور ایثار کو فروغ دیں کیونکہ یہی جذبے قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز