Home » بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد،حکومت مستحکم ہے،رانا ثنااللہ کا واضح اعلان

بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد،حکومت مستحکم ہے،رانا ثنااللہ کا واضح اعلان

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اس وقت نہایت موثر انداز میں ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کو عزت و وقار حاصل ہو رہا ہے،ایسے وقت میں وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا دراصل ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے،جو سیاسی ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مکمل طور پر مستحکم ہے اور وزیراعظم کی تبدیلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بعض حلقے دانستہ طور پر ایسی خبریں پھیلا کر عوام میں بے یقینی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب وہ خود اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور سیاسی انتقام کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمیشہ معاملات کو آئینی اور جمہوری طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ پیش رفت ایک اہم سنگ میل ہے اور پاکستان نے اس میں مثبت کردار ادا کیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل آئندہ 60 دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ ایران پر ممکنہ پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان کو بھی اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نہ صرف داخلی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے بلکہ علاقائی سطح پر بھی امن اور تعاون کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز