وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان سے ملاقات، ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے مسٹر خان کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے لیے دعا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار جو کبھی ن لیگ کے مرکزی رہنما تھے، 34 سال سے زائد عرصے کی وابستگی کے بعد 2018 میں پارٹی سے الگ ہوگئے تھے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے جمعہ کو اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔