جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » شام میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

شام میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ایک خصوصی طیارہ شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ طیارہ بیروت ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔

پاکستان پہنچنے پر وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وزارت خارجہ، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندوں کے ہمراہ واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کا استقبال کیا۔

ائیرپورٹ پر مسافروں سے بات کرتے ہوئے احسن نے کہا کہ لبنان نے انہیں وزیر اعظم شہباز کی درخواست پر ویزے جاری کیے تھے۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں کے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر لبنانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے مسافروں کو مزید بتایا کہ این ڈی ایم اے نے انہیں ان کی متعلقہ منزلوں تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے بعد سیکڑوں پاکستانی زائرین اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ جن کو واپس پاکستان لانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز