Home » پنکی کیس میں تحقیقات تیز،عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی،نئے انکشافات متوقع

پنکی کیس میں تحقیقات تیز،عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی،نئے انکشافات متوقع

by ahmedportugal
24 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)”کوکین کوئین“ انمول عرف پنکی کے خلاف جاری تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے،جہاں عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع نے تفتیشی عمل کو اہم مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اس اضافی وقت کے دوران مزید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ کیس سے متعلق نئے اور اہم انکشافات سامنے آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شہر قائد کی مقامی عدالت نے مبینہ ”کوکین کوئین“ انمول عرف پنکی کے خلاف جاری مقدمات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی ہے،جس کے بعد تفتیشی اداروں کو مزید تحقیقات کے لیے وقت مل گیا ہے۔یہ سماعت سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ہوئی،جہاں پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کیا۔

پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کو گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر کراچی میں اس کے رہائشی اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،جہاں سے مبینہ طور پر منشیات اور ایک غیر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔اس حوالے سے اس کے خلاف منشیات اور اسلحہ رکھنے کے دو الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل بھی ملزمہ کے خلاف متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے،جن کی مجموعی تعداد کم از کم 15 تک پہنچ چکی ہے۔ان مقدمات میں منشیات کی سمگلنگ سمیت دیگر جرائم شامل ہیں،جس کے باعث کیس کی حساسیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ انمول عرف پنکی کو ایک قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں مزید تفتیش کی ضرورت کے پیش نظر ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔حکام کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور اس کیس میں مزید اہم انکشافات اور ممکنہ گرفتاریاں متوقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس ملک میں منشیات کے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز