Home » پمز سانحے نے ہیلتھ کیئر اتھارٹی ہلا کر رکھ دی،9 رکنی بورڈ کے 6 ارکان نے استعفے دے دیے

پمز سانحے نے ہیلتھ کیئر اتھارٹی ہلا کر رکھ دی،9 رکنی بورڈ کے 6 ارکان نے استعفے دے دیے

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سانحہ پمز کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ میں استعفوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے،چیئرمین کے مستعفی ہونے کے بعد مزید پانچ ارکان نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا،جس کے بعد 9 رکنی بورڈ عملاً غیر فعال ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزارت قومی صحت کو مزید پانچ ارکان کے استعفے موصول ہوگئے ہیں۔استعفیٰ دینے والے ارکان میں پروفیسر نعیم ملک،مطیع الرحمان، کرنل ریٹائرڈ عارف،عاصمہ خلیل اور ممبر فنانس کاشف ظہور شامل ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبر لاء بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ تازہ استعفوں کے بعد بورڈ کے مجموعی طور پر چھ ارکان عہدوں سے الگ ہوچکے ہیں۔9 رکنی بورڈ میں اب صرف دو ارکان موجود رہ گئے ہیں جبکہ دیگر دو ارکان اس وقت شہر سے باہر ہیں اور ان کے استعفے تاحال موصول نہیں ہوئے۔یوں بورڈ کی موجودہ صورتحال نے اتھارٹی کی انتظامی فعالیت اور مستقبل کے حوالے سے بھی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔استعفوں کا یہ سلسلہ پمز میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد سامنے آیا ہے،جس نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات،نگرانی اور ریگولیٹری نظام کی کارکردگی پر متعدد سوالات کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے ارکان کے استعفوں کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملات چلانے اور ریگولیٹری امور کی نگرانی کے لیے نئی انتظامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔بورڈ کے بیشتر ارکان کے مستعفی ہونے کے باعث آئندہ کے لائحہ عمل اور نئے ارکان کی تعیناتی سے متعلق فیصلے اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔پمز سانحے کے بعد سامنے آنے والی یہ پیش رفت اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اسلام آباد میں صحت کے اداروں کی نگرانی اور طبی سہولیات کے معیار،حفاظتی انتظامات اور ریگولیٹری معاملات میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا کردار بنیادی نوعیت کا ہے۔مزید دو ارکان کے استعفوں کی صورت میں 9 رکنی بورڈ کے تمام ارکان کے عہدوں سے الگ ہونے کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی صورتحال ان ارکان کے فیصلے اور وزارت قومی صحت کو موصول ہونے والے استعفوں کے بعد واضح ہوگی۔سانحہ پمز کے بعد استعفوں کی اس غیر معمولی لہر نے وفاقی دارالحکومت کے ہیلتھ کیئر ریگولیٹری نظام کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اب توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ حکومت بورڈ کی تشکیل نو اور اتھارٹی کے انتظامی معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز