Home » پمز آتشزدگی کی گونج سینیٹ تک پہنچ گئی،قائمہ کمیٹی نے ہسپتال میں ہی اجلاس طلب کرلیا

پمز آتشزدگی کی گونج سینیٹ تک پہنچ گئی،قائمہ کمیٹی نے ہسپتال میں ہی اجلاس طلب کرلیا

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پمز اسپتال میں پیش آنے والے نرسری آتشزدگی کے المناک واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے آئندہ اجلاس بھی خود ہسپتال میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین عامر چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پیر کو پمز ہسپتال ہی میں منعقد ہو گا۔ان کے مطابق کمیٹی کے ارکان پہلے ہی ہسپتال کا دورہ کرکے جائے وقوعہ اور متعلقہ انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں جبکہ اب اسی مقام پر بیٹھ کر معاملے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔عامر چشتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیر تک موصول ہونے کی توقع ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کو تفصیل سے زیرِ بحث لایا جائے گا اور اس میں سامنے آنے والے نکات،ممکنہ خامیوں اور ذمہ داری کے تعین سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی کے مطابق اجلاس میں پمز نرسری میں آتشزدگی کے دوران پیش آنے والے حالات،فائر سیفٹی انتظامات، امدادی کارروائیوں اور واقعے کی وجوہات سمیت تمام متعلقہ امور پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو بھی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ تمام ارکان کی موجودگی میں واقعے سے متعلق معاملات پر تفصیلی بحث اور موثر نگرانی یقینی بنائی جاسکے۔پمز نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات،ہسپتال کے حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا پمز میں اجلاس ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ذمہ داری کے تعین اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق بھی سفارشات سامنے آنے کا امکان ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز