(پی آئی اے) مسلسل غلطیوں پر :
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز. (پی آئی اے) مسلسل غلطیوں پر خبروں میں رہتی ہے. اور اس بار قومی ایئرلائن کی پشاور جانے والی پرواز کراچی لینڈ کر گئی، جس نے مسافروں کا پارہ پائی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق. پی آئی اے کی اس غلطی پر مسافروں نے انگلیاں اٹھائیں. تو پاکستانی صحافی نے واضح کیا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 284 نے مکینیکل مسائل کی وجہ سے. کراچی میں ’ٹیکنیکل لینڈنگ‘ کی۔ جبکہ پی آئی اے کے پائلٹ نے یہ بھی بتایا. کہ تکنیکی مسئلہ دبئی میں پش بیک ٹرک سے تصادم سے پیدا ہوا۔
اس دوران مسافروں کی. سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔ تاخیر برداشت کرنے کے بعد. بالآخر انہیں پشاور کیلئے متبادل پرواز میں منتقل کر دیا گیا۔