واشنگٹن (ایگزو نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نئی مینجمنٹ کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
ایگزو نیو ز کے مطابق ملاقات کے دوران پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں توسیع اور بہتری کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بہترین ممکنہ ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ قومی ایئرلائن کی آپریشنل استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر پی آئی اے کے لیے جدید طیاروں کی جلد فراہمی کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی فضائی صنعت میں بوئنگ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی کارکردگی، مسافروں کی سہولت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ملاقات کو قومی ایئرلائن کی بحالی اور ایوی ایشن سیکٹر میں بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق نئے طیاروں کی شمولیت پی آئی اے کی مالی اور آپریشنل کارکردگی پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
پی آئی اے کی بحالی کا بڑا قدم،محسن نقوی کی بوئنگ سے 16 طیاروں کی خریداری پر اہم پیش رفت
21