Home » پی آئی اے کی نجکاری معیشت پر اعتماد کا واضح ثبوت، 135 ارب کی ڈیل مستقبل کی کامیابیوں کی نوید ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پی آئی اے کی نجکاری معیشت پر اعتماد کا واضح ثبوت، 135 ارب کی ڈیل مستقبل کی کامیابیوں کی نوید ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا عملی ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کی فروخت حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے حکومت کو کھربوں روپے کے مسلسل نقصانات سے نجات حاصل ہو گی اور معیشت کی بحالی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجکاری کمیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ ٹرانزیکشن مستقبل میں مزید کامیاب نجکاری منصوبوں کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کے لیے محض 10 ارب روپے کی بولی لگنا اس ادارے کی کمزور ساکھ کا مظہر تھا، جبکہ آج 135 ارب روپے کی قیمت حاصل ہونا سول ایوی ایشن کے شعبے پر بحال ہونے والے اعتماد کی واضح علامت ہے۔خواجہ آصف نے اس کامیابی کا کریڈٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے اور فضائی حفاظتی معیارات کی بہتری نے اس بڑے معاشی معاہدے کی راہ ہموار کی۔ ان کے مطابق سول ایوی ایشن کی مسلسل محنت کے باعث پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو عالمی سطح پر دوبارہ تسلیم کیا گیا، جس سے پی آئی اے کی نجکاری ممکن ہو سکی۔وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کا مقصد قومی اداروں کو بیچنا نہیں بلکہ انہیں مالی بوجھ سے نکال کر معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ سرکاری اداروں کی نجکاری کے ذریعے نہ صرف قومی خزانے پر پڑنے والا دباو کم ہوگا بلکہ نجی شعبے کی شمولیت سے بہتر انتظام،سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کیے ہیں، جسے ملک کی تاریخ کی بڑی نجکاری ٹرانزیکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز