1
لاہور: قومی ائیرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 سے لاہور ائیرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا۔