لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی شہریوں کے لئے برٹش حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
’ایگزو نیوز“ کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔اس فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کو ایک بار پھر برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سروس کی بحالی کا موقع حاصل ہو گیا ہے،اس فیصلے سے نہ صرف پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو براہِ راست فضائی سہولیات میسر آئیں گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے بعد کیا ہے۔یاد رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے جعلی لائسنس سکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔اس فیصلے سے نہ صرف قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی تھیں بلکہ پاکستان کی فضائی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
16