Home » ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر 80 روپے سے زائد ٹیکس،وزارت پیٹرولیم نے اعداد و شمار جاری کر دیے

ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر 80 روپے سے زائد ٹیکس،وزارت پیٹرولیم نے اعداد و شمار جاری کر دیے

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات پیش کیں، جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے تین مختلف اقسام کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔ وزارت کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے، پیٹرول پر 82 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ دونوں پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی کے علاوہ 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔پیٹرول پر 79 روپے 62 پیسے،فرنس آئل پر 77 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ پیٹرول پر اڑھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔مٹی کے تیل پر 18 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 37 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی وصول کی جا رہی ہے اور تمام پیٹرولیم لیویز پیٹرولیم لیوی اور کلائمٹ سپورٹ آرڈیننس 1961 کے تحت عائد کی گئی ہیں۔کلائمٹ سپورٹ لیوی یکم جولائی 2025 سے جمع کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔وزارت کے مطابق یہ اقدامات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شفافیت اور صارفین سے وصول کی جانے والی ٹیکسز کی تفصیلات کے لیے ضروری ہیں۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں ارکان نے مختلف ٹیکسز کی شرح اور ان کے اثرات پر سوالات بھی کیے جبکہ وزارت نے تفصیلی وضاحت کے ساتھ تمام اعداد و شمار پیش کیے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز