Home » حکومت کا عوام پر نیا بوجھ،پیٹرول معمولی سستا،ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا،حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے

حکومت کا عوام پر نیا بوجھ،پیٹرول معمولی سستا،ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا،حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے

by ahmedportugal
26 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے بظاہر معمولی ریلیف کا اعلان کیا ہے تاہم مجموعی طور پر یہ فیصلہ عوام کے لیے ایک نئے مالی بوجھ کا سبب بن سکتا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ان نرخوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا ور اس پر عملدرآمد رات 12 بجے سے شروع کیا جائے گا۔اگرچہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو حکومتی ریلیف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مگر ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ براہِ راست مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے سکتا ہے۔پاکستان میں ٹرانسپورٹ، زرعی شعبہ اور اشیائے خورونوش کی ترسیل کا بڑا انحصار ڈیزل پر ہے،جس کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ عام شہری کی جیب پر بالواسطہ مگر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیٹرول میں چند پیسوں کی کمی عوامی سطح پر خاطر خواہ ریلیف فراہم نہیں کر سکتی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔اس صورتحال میں حکومت کی پالیسی کو تنقید کا سامنا ہے کہ آیا یہ واقعی عوامی ریلیف ہے یا محض اعداد و شمار کا کھیل۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.6 فیصد اضافے کے بعد یہ 89.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 84.31 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچا ہے۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اس رجحان کو جواز بنا کر مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تاہم کمی کے مواقع پر اسی رفتار سے ریلیف منتقل نہیں کیا جاتا، جس پر شفافیت اور پالیسی کے توازن سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔مجموعی طور پر یہ فیصلہ ایک بار پھر اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ آیا حکومت واقعی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے یا معاشی دباو کا بوجھ بدستور عام شہری ہی برداشت کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز