Home » یکم نومبر سے عوام پر مہنگائی کا نیا بم پھوڑنے کی تیاری،پٹرول 10 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

یکم نومبر سے عوام پر مہنگائی کا نیا بم پھوڑنے کی تیاری،پٹرول 10 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)یکم نومبر سے عوام پر مہنگائی کا نیا وار متوقع ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث اوگرا نے نئی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم اور وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں اور درآمدی لاگت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں متوقع اضافہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور عام صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈالے گا، جس سے نومبر میں افراطِ زر کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز