Home » پیٹرول بم ایک بار پھر گر گیا،قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافہ،ڈیزل بھی مہنگا

پیٹرول بم ایک بار پھر گر گیا،قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافہ،ڈیزل بھی مہنگا

by ahmedportugal
30 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے،جس کے بعد عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 375 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ 23 جولائی کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسرا اضافہ ہے جبکہ نئے نظام کے تحت قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔صرف دو دن کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے 32 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا جبکہ تین دنوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 20 روپے 69 پیسے فی لٹر تک بڑھ گئے ہیں۔

حکومت کا موقف ہے کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی،خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا کو منتقل کرتے ہوئے روزانہ بنیادوں پر نرخ مقرر کرنے کا نظام متعارف کرایا تھا۔نئے طریقہ کار کے بعد مسلسل قیمتوں میں تبدیلی نے صارفین اور کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز