پٹرول کی قیمت میں 2.07 کمی:
وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لئے. پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے. جس سے قیمت 249.10 روپے سے کم ہوکر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیر کو جاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق. نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہو گئیں ہیں۔
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے. جس سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف مل رہا ہے۔ قیمتوں میں یہ کٹوتی عوام پر مالی بوجھ کو کم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے.
کیونکہ ایندھن کی قیمتیں نقل و حمل اور اشیا کی قیمتوں کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے نقل و حمل کے اخراجات کم ہونے سے اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور مجموعی معاشی ریلیف کی توقع ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق. ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 3.40 روپے کی کمی کے بعد. 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا. مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کرکے. 3.57 روپے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے. گزشتہ دو ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 28.57 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 37.51 روپے کی کمی کی ہے۔
15 ستمبر کو. حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 13.06 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔