اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے نتیجے میں پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اس کے استعمال سے وابستہ شعبوں کو محدود ریلیف ملے گا۔حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ ردوبدل گزشتہ جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔اس سے قبل 28 اگست کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی، جس میں پیٹرول 58 پیسے جبکہ ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔حالیہ فیصلے کے بعد ایک جانب پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے اگلے جائزے تک برقرار رہے گا۔
پیٹرول پھر مہنگا،ڈیزل سستا،حکومت نے یکم ستمبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
28