Home » پیٹرول سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں،حکومت کا قیمتیں برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ

پیٹرول سستا ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں،حکومت کا قیمتیں برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں استحکام کا اطلاق 16 جنوری سے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد آئندہ پندرہ روز تک صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 70 پیسے،مٹی کے تیل میں 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم حکومت نے ان امکانات کے برعکس قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ یکم جنوری کو وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔موجودہ فیصلے کے بعد توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالی استحکام اور محصولات کے دباو کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کو جوں کا توں رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز