16 دسمبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ تجویز موجودہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو حالیہ دنوں میں شام میں حکومتی تبدیلی کے باعث آیا ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہیں، مگر طلب کم ہے۔
16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت 0.81 روپے فی لیٹر بڑھ کر 252.92 روپے فی لیٹر تک پہنچنے جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.94 روپے فی لیٹر کم ہو کر 254.53 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے، جو کہ اس وقت 258.43 روپے فی لیٹر ہے۔
پچھلے پندرہ دنوں کے جائزے میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے سے بڑھ کر 252.10 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3.29 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا، اور یہ قیمت 255.14 روپے سے بڑھ کر 258.43 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔