وفاقی حکومت نے ملک میں اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی برقرار ہیں۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ پریمیم اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہے۔
ذرائع نے 2.58 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے 5.91 روپے فی لیٹر اضافے کا عندیہ دیا تھا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہی تھی لیکن اس کے خلاف فیصلہ کیا۔