شہباز حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 252.10 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، اور نئی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، کیروسین آئل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی آئی ہے، اور نئی قیمت 161.66 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2.78 روپے فی لیٹر کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 148.95 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نئے نرخوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو گزشتہ رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔