Home » پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے،حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے،حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے 26 اور 27 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ اعلان کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔مسلسل اضافے کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 343 روپے فی لیٹر کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ ڈیزل بھی 372 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق سے شہریوں کے سفری اخراجات کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کی لاگت پر بھی اضافی دباو پڑنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اثر براہ راست ٹرانسپورٹ کے کرایوں، مال برداری اور مختلف شعبوں کی پیداواری لاگت پر پڑتا ہے، جس کے باعث پہلے سے مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام کے لیے مالی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت صارفین کو اب پیٹرول 343 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز