Home » مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر،پیٹرول 367.75 اور ڈیزل 392.67 روپے فی لیٹر ہوگیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر،پیٹرول 367.75 اور ڈیزل 392.67 روپے فی لیٹر ہوگیا

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی کا نیا جھٹکا دے دیا ہے،جس کے بعد پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا براہِ راست اثر شہریوں کے روزمرہ اخراجات پر پڑنے کا امکان ہے،کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ صرف نجی و سرکاری ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور دیگر شعبہ جات کے اخراجات سے بھی براہِ راست منسلک ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر تک ہو گا۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیاد پر تعین کے نظام کے تحت عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر نرخوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے مہنگائی کے مزید بڑھنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کاروباری حلقوں کیلئے بھی ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نقل و حمل اور پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔یوں ایک جانب عوام پہلے ہی روزمرہ استعمال کی اشیا اور دیگر بنیادی ضروریات کی بلند قیمتوں سے پریشان ہیں تو دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں تازہ اضافہ ان کے ماہانہ بجٹ پر مزید دباو ڈالنے کا سبب بنے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز