Home » مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور جھٹکا،پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے،حکومت نے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا،پیٹرول 3.34 اور ڈیزل 5.27 روپے فی لیٹر مہنگا

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور جھٹکا،پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے،حکومت نے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا،پیٹرول 3.34 اور ڈیزل 5.27 روپے فی لیٹر مہنگا

by ahmedportugal
26 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے،جس کے بعد صارفین کو فی لیٹر ایندھن کے لیے مزید رقم ادا کرنا ہوگی۔وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026 سے ہو گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،جس کے بعد موٹر سپرٹ کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اس سے قبل پیٹرول 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر 395 روپے 69 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کرنے کے بعد ان کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔تازہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ اس نئی قیمت کی سطح پر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے،جس سے شہریوں اور کاروباری شعبے کے اخراجات میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ٹرانسپورٹ کے شعبے کو متاثر کرتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے باعث مال برداری، زرعی مشینری اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے اخراجات میں بھی اضافے کا امکان رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف گاڑیوں کے استعمال تک محدود نہیں رہتے بلکہ نقل و حمل کے اخراجات بڑھنے کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں پر بھی دباو پڑ سکتا ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد عوام کے لیے سفری اخراجات میں اضافے کا امکان ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور صنعتی شعبے پر بھی اضافی مالی دباو پڑ سکتا ہے۔خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کے باعث مال بردار ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں مقررہ پالیسی اور متعلقہ ریگولیٹری طریقہ کار کے تحت طے کی گئی ہیں اور 19 اگست 2026 سے ملک بھر میں نافذالعمل ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز