پاکستان میں یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیڑ تک کے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 12 دنوں کے دوران بین الاقوامی قیمتوں میں معمولی اضافے کی وجہ سے، اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.87 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔
تاہم، حکام اسرائیل-حزب اللہ کی جنگ بندی کی وجہ سے جمعرات یا جمعہ سے عالمی منڈیوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ اس لیے پی او ایل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں۔