Home » اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر ،والد نے فوری سماعت کی اپیل کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر ،والد نے فوری سماعت کی اپیل کر دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی کارکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جمع کرائی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معاملے کی سنگینی اور انسانی حقوق سے جڑے پہلووں کے باعث کیس کی سماعت آج ہی کی جائے تاکہ فلک جاوید کی بازیابی یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ گذشتہ رات فلک جاوید کو کزانی ہائٹس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں اس نے ایک رات سٹے کرنی تھی اور پھر پشاور جلسے کیلئے جانا تھا۔فلک جاوید کی گرفتاری کے لئے آنے والے نامعلوم افراد اسے سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ اس موقع پر پولیس کی گاڑی اور ایک کالے رنگ کا ویگو ڈالا بھی ان کے ساتھ موجود تھا ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز