Home » نعیم حیدر پنجوتھہ اور فتح اللہ ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

نعیم حیدر پنجوتھہ اور فتح اللہ ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاءرہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللہ ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ سے بڑی قانونی ریلیف مل گئی ہے،عدالت عالیہ نے دونوں رہنماوں کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے واضح حکم دیا کہ ان کے خلاف درج مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے، یہ فیصلہ سیاسی و قانونی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکلان کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جبکہ دونوں وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اسلام آباد میں ہی پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر یہ دونوں وکلا اسلام آباد میں مقیم اور پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں تو پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟وکیل  نے اپنے موقف میں وضاحت دی کہ چونکہ اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر وہاں گرفتاری کا شدید خدشہ ہے، اس لیے براہِ راست اسلام آباد ہائی کورٹ جانا ممکن نہیں تھا۔اسی لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تا کہ گرفتاری سے قبل قانونی تحفظ حاصل ہو سکے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں تا کہ اپنے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کر سکیں۔قانونی ماہرین کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف پی ٹی آئی کے وکلا رہنماوں کے لیے وقتی ریلیف ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں موجودہ سیاسی دباو اور کثرت مقدمات کے باوجود بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کیونکہ پارٹی کے کئی رہنما اور کارکن مختلف شہروں میں مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس فیصلے سے یہ تاثر بھی اجاگر ہوا ہے کہ آئینی دائرہ اختیار کی بحث کے باوجود عدالتیں بنیادی انسانی آزادیوں کو مقدم رکھ رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز