صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025، پورے پاکستان میں نافذ کر دیا گیا ہے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ کی منظوری کے بعد صحافی برادری نے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘متنازع’ قانون کو واپس لے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
28 جنوری کو سینیٹ نے پی ای سی اے ترمیمی بل 2025 منظور کیا تھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیر کو صحافی تنظیموں کی شدید مخالفت کے باوجود الیکٹرانک کرائمز ایکٹ بل کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں پیش کیا تھا۔