Home » کوہاٹ گرینڈ جرگہ: کرم تنازعہ کے حل کیلئے امن معاہدے پر دستخط

کوہاٹ گرینڈ جرگہ: کرم تنازعہ کے حل کیلئے امن معاہدے پر دستخط

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

کرم تنازعہ پر معاہدہ طے پا گیا، دونوں فریقین نے کوہاٹ کے عظیم جرگہ کے دوران امن معاہدے پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق کرم ضلع کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے منعقد ہونے والے جرگے کا اختتام باہمی اتفاق رائے سے ہوا۔ جرگہ کے رکن ملک صواب خان نے معاہدے پر دستخط کی تصدیق کی، اور کہا کہ دونوں طرف سے 45 نمائندوں نے 14 نکاتی معاہدے کی توثیق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ راستوں کو کھولنے اور امن قائم کرنے کیلئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ جو لوگ معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں حکومت کے حوالے کیا جائے گا، اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کی جائیں گی۔

دوسری جانب، معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نقصانات کے بدلے معاوضہ فراہم کیا جائے گا، اور بھاری ہتھیار حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ، بیرسٹر سیف نے امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کر دی۔ کہا کہ دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چند دن پہلے ایک فریق نے دستخط کیے تھے اور آج دوسرے فریق نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے ہتھیاروں کی حوالگی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کرم کے عوام کو امن معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ امن معاہدہ کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد جلد ہی روزمرہ کی زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز