چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔
حکومتی ہدایات کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا جس میں بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
پی سی بی نے اپنے خط میں سیریز کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی کسی متبادل مقام پر بھارتی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے سے گریز کرے گا۔
واضح رہے کہ ایک کرکٹ نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 نومبر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو مطلع کیا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔