Home » پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک مرتبہ پھر اشتہار جاری کردیا

پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک مرتبہ پھر اشتہار جاری کردیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک مرتبہ پھر اشتہار جاری کیا ہے۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

بیٹنگ اور بولنگ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سال کا تجربہ ضروری ہے۔ فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی یہی شرط رکھی گئی ہے، جبکہ سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے اسپورٹس سائنسز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سال کا تجربہ درکار ہے۔

حال ہی میں، پی سی بی نے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب بورڈ بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور سٹرینتھ کوچ کی تلاش میں ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ سابق کرکٹرز اس موقع پر اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی لیں گے۔

مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد، پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز