Home » پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے علاوہ 14 فروری کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

-قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے چار میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔

پی سی بی کیلئے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی ہے۔ نشریاتی معیار کو بڑھانے کیلئے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز