نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین. محسن نقوی نے. نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم. کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اور اسٹیڈیم کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
اپنے دورے کے دوران. نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری تجدید کاری کے کام کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے الیکٹرونک اسکرین. کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی. اور کہا کہ اسکرین کی وجہ سے. شائقین کو میچز دیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے. اپنے دورے کے دوران کہا. ہم چاہتے ہیں. کہ شائقین میچوں کو بلا روک ٹوک دیکھیں. اس لیے اسکرین پلیسمنٹ کو ایڈجسٹ کرنا ایک ترجیح ہے۔مزید برآں. انہوں نے ہدایت کی. کہ پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب جگہ پر منتقل کیا جائے۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے. چیئرمین کو نیشنل اسٹیڈیم. کی تزئین و آرائش کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مشیر عامر میر. اور نیشنل اسٹیڈیم کے منیجر ارشد خان بھی موجود تھے۔
نقوی نے ایف ڈبلیو او آفیشیل کو. چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم. کی اپ گریڈیشن کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا. کہ ٹورنامنٹ کیلئے دن رات کوششوں کے ساتھ اپ گریڈیشن کے منصوبے کو تیز کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے. کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی ہے. تاہم، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے. کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا. (بی سی سی آئی) نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔