Home » پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور دیگر حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد کرکٹ کا فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، اگلے ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کے مشیر نے کہا کہ اسکولوں سے انڈر16 تک کی کھیپ ملے گی، اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ میں بہتری آئے گی، ٹرائلز کے بعد میرٹ پر آنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔ اس سے بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے مدد ملے گی۔

سی او او سمیر احمد نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن 10اپریل سے شروع ہوگی، انہوں نے کہا کہ ستمبر سے نومبر تک 40 اوور کے میچز کا ٹورنامنٹ ہو گا، میچز کے دوران آفیشلز اور امپائرز پی سی بی کے ہوں گے، بہترین کھلاڑیوں کو پی سی بی کوچنگ سمیت تمام سہولیات دیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز