Home » ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کیلئے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کا ملتان میں بیک ٹو بیک ٹیسٹ میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز تقریباً دو دہائیوں میں پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ ویسٹ انڈیز نے اس سے قبل پاکستان میں نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف ان کی آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ تاہم ویسٹ انڈیز اپریل 2018 سے دسمبر 2021 تک پاکستان میں ایک ون ڈے سیریز اور دو ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں نمبر 07 پر ہے جس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات کم ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی رینکنگ نمبر 09 پر آخری ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز