سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے. سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 25 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم اور افتخار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے. "اے” کیٹیگری میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ پہلی بار پی سی بی نے پانچ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے۔
فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے. جبکہ شان مسعود کی بی کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔سی کیٹیگری میں. شامل کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، حارث رؤف اور صائم ایوب شامل ہیں۔ نعمان علی کا معاہدہ فٹنس سے مشروط ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں. اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا. قابل ذکر بات یہ ہے. کہ ایک اہم کھلاڑی فخر زمان، جو اپنی دھماکہ خیز بلے بازی اور گزشتہ بین الاقوامی میچوں میں نمایاں شراکت کے لیے جانے جاتے ہیں. کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے. شائقین اور تجزیہ کاروں میں اس کھلاڑی کے مستقبل کے بارے میں بحث چھیڑ دی ہے، جو کہ پاکستان کرکٹ کی نمایاں شخصیت ہیں.
عامر جمال، محمد وسیم، محمد حریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان عرفان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری کے کنٹریکٹ دیے گئے۔