Home » چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ پہنچانے پر پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ پہنچانے پر پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھارت کو دبئی میں تمام میچز کھیلنے کے باعث غیر منصفانہ فائدہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیٹ کمنز نے آئی سی سی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایک ہی مقام پر تمام میچز کھیلنے کا بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ اچھا ہے کہ ٹورنامنٹ جاری رہے، لیکن بھارت کو ایک ہی میدان پر کھیلنے کا واضح فائدہ ہے۔”

آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹ کمنز اس وقت انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہیں اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے، جب کہ دیگر ٹیموں کو گروپ میچز کے لیے دبئی کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلے گا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز