چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کپتان پیٹ کمنز کے میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ انجری کے باعث کمنز کے 19 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت کا امکان کم ہے۔ جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ ٹیم کی قیادت کیلئے ممکنہ امیدواروں کے طور پر ابھرے ہیں۔
کمنز ٹخنے کے مسئلے سے نبردآزما ہیں، جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے سری لنکا کے جاری دورے کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری سے لڑ رہے ہیں جبکہ اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ہوگا، جو 22 فروری سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے آسٹریلیا کا ابتدائی اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان) الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا۔