Home » کھلی جگہ نماز عید پڑھی تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کینسل

کھلی جگہ نماز عید پڑھی تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کینسل

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اتر پردیش (اسلم مراد ) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں حکام کی جانب سے ایک عجیب و غریب حکم نامہ سامنے آیا ہے جس میں مسلمانوں کو عید الفطر کی نماز کھلی جگہ پر پڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی مسلمان نے نماز جمعہ یا نماز عید کھلی جگہ پر یا سڑک پر ادا کی تو نہ صرف اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی بلکہ اس کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی کینسل کردیا جائے گا ۔ اس حکم نامئے کے خلاف مختلف تنظیموں نے سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں کوئی مسلمان محفوظ نہیں نہ وہ اطمینان سے عبادت کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں اچھا شہری تسلیم کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سڑک پر نماز عید ادا کرنے پر دو سو افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی تھیں ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز