وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
تنخواہ میں 300 فیصد اضافے کے بعد اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 519,000 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بغیر کسی اضافہ کے 218,000 روپے وصول کرتے رہیں گے۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
فنانس کمیٹی کے پاس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔ توقع ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے علاوہ تمام ارکان پارلیمنٹ کو فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں تبدیلی کی مجاز فنانس کمیٹی نے 25 جنوری کو انکریمنٹ کی منظوری دی تھی، کمیٹی نے اب وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے پر عمل درآمد کر دیا ہے۔