وارسا (اسلم مراد) پاکستانی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے یورپ میں سیاسی پناہ لے کر نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔
پاکستان ہائی ٹیم جو اس وقت بری کارکردگی کے باعث ہر وقت تنقید کی زد میں رہتی ہے اس پر تنقید کا پوری دنیا کو نیا موقع مل گیا ہے۔ کیونکہ ہائی ٹیم کے تین کھلاڑیوں مرتضی یعقوب ، احتشام اسلم اور عبد الرحمن یورپ میں سلپ ہو گئے ہیں اور کہا یہ جارہا ہے کہ انہوں نے پولینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کردی ہے۔
تینوں کھلاڑیوں کی چیمپئن ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ غیر حاضر رہے اس حوالے سے سیکرٹری ہائی فیڈریشن اولمپین رانا مجاہد نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں پر تاحیات ہائی کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔