Home » وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب،پاکستان کی فتح،بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات اور کشمیری و فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب،پاکستان کی فتح،بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات اور کشمیری و فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

نیویارک(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جنگی استعداد کا مظاہرہ کر کے اپنی دفاعی ساکھ ثابت کی، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کیا اور عالمی قیادت، خاص طور پر اقوام متحدہ اور صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی تعریف کی۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی اور دفاعی حکمت عملی کی تفصیل پیش کی اور عالمی برادری کے سامنے واضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ تنازعات میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی دفاعی طاقت اور ساکھ ثابت کی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت کی بھی تعریف کی۔ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے اور عالمی تنازعات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی، انسانی بحرانوں میں اضافہ اور دہشتگردی کو دنیا کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلط پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں عوامی اعتماد کو متزلزل کر رہی ہیں، اور اس صورتحال میں مضبوط قیادت اور سفارتکاری کی ضرورت ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور مکالمے کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے، گزشتہ سال اسی پلیٹ فارم سے انہوں نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا، اور مئی میں بھارت کے حملے کے بعد پاکستانی افواج نے موثر دفاع کیا۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا اور مسلح افواج نے جرات، مہارت اور حکمت عملی کے ساتھ دشمن کی منصوبہ بندی ناکام بنائی۔ انہوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی قیادت میں شاہینوں کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے گئے، پاکستان کے شہدا اور جانبازوں کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، اور شہدا کی ماوں کا حوصلہ قوم کا رہنما ہے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ جیت چکا ہے اور اب خطے میں امن کے قیام کے لیے بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے اور ایک دن کشمیری اپنا حق خودارادیت حاصل کریں گے اور بھارت کا قبضہ ختم ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوری اور فوری غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف دلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے لیے ایک دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر تنازعات کو روکنے اور امن و انصاف کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز