Home » پاکستان کی معاشی صورتحال تشویشناک،پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی برقرار،سرمایہ کاری کے لیے خطرہ

پاکستان کی معاشی صورتحال تشویشناک،پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی برقرار،سرمایہ کاری کے لیے خطرہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ملک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی برقرار رکھی ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے لیے ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی، اور ادارہ جاتی معیار کمزور ہیں، جو ملک کی مالی پوزیشن اور سرمایہ کاری کے اعتماد پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق فِچ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹیز میں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد رقم کی واپسی کا امکان ہے، جبکہ ملک کی اقتصادی آوٹ لک مستحکم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر ڈیفالٹ کی صورت میں قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی ہوتی ہے تو ریکوری اوسط درجے کی متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ حکومتی قرضوں اور سود کی زیادہ ادائیگیاں ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے قرض اور سود کی ادائیگیوں میں کمی نہ ہونے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، اور بیرونی مالی دباو کے اضافے کے باعث پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ فِچ نے واضح کیا کہ گورننس کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن بھی تشویشناک ہے، اور عالمی بینک کے گورننس انڈیکس میں ملک کی سطح صرف 22 فیصد پر ہے۔یاد رہے کہ فِچ نے 15 اپریل 2025 کو پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پازیٹو سے بڑھا کر بی منفی کر دیا تھا، اور اس فیصلے کے بعد ملک کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے ماحول میں محتاط رویہ اپنانا ضروری قرار دیا گیا۔ماہرین معاشیات کے مطابق، پاکستان کی مالیاتی مستحکم پالیسیوں، قرضوں میں کمی، اور سیاسی و معاشرتی استحکام میں بہتری نہ آنے کی صورت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور رہ سکتا ہے، اور اس کے اثرات طویل مدتی سرمایہ کاری، شرح سود اور بیرونی مالی امداد پر پڑ سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز