Home » امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کا کلیدی کردار،روسی میڈیا نے عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کا کلیدی کردار،روسی میڈیا نے عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

by ahmedportugal
24 views
A+A-
Reset

ماسکو(ایگزو نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے سفارتی کردار کو ایک بار پھر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے،جہاں روسی میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے میں پاکستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی امن کے فروغ میں ایک اہم ضامن کے طور پر پیش کیا ہے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی پیشرفت نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دی بلکہ عالمی سطح پر بھی اعتماد کی فضا کو مضبوط کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان کی سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسے ایک ابھرتی ہوئی ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق روسی میڈیا نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن پیشرفت میں پاکستان کے کلیدی اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی امن کا اہم ضامن قرار دیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور سفارتی پیشرفت نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس پورے عمل میں مسلسل مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی پیشرفت کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔روسی جریدے ’سپوتنک‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کہیں بھی ہوں،پاکستان اس عمل میں مرکزی ثالث کی حیثیت رکھتا ہے۔جریدے کے مطابق اس پیشرفت کا اصل کریڈٹ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو جاتا ہے جنہوں نے فریقین کو مذاکرات کی میز تک پہنچایا۔

روسی میڈیا ادارے آر ٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کے باعث امریکا اور ایران طویل دشمنی اور کشیدگی کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو خطے میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ٹاس کے مطابق امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان معاشی ترقی اور عالمی سفارتی کردار میں مزید مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بھی پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت اس پورے عمل میں انتہائی اہم سفارتی کردار ادا کر رہی ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق اس پیشرفت کے بعد پاکستان کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوئی ہے اور وہ عالمی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی سفارتی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز