Home » حکومت ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی سٹار لنک کو پاکستان لانے کا ارادہ رکھتی ہے، شزہ فاطمہ

حکومت ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی سٹار لنک کو پاکستان لانے کا ارادہ رکھتی ہے، شزہ فاطمہ

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

وزیر مملکت برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹارلِنک کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بات وزیر مملکت نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے اجلاس میں کہی، جس کی صدارت پالوشہ خان نے کی۔

کمیٹی کی چیئرپرسن پالوشہ خان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی جو بھی اقدام اٹھاتی ہے، اس کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دی جاتی ہے۔ انہوں نے وزارت آئی ٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پھر وزارت آئی ٹی کی ضرورت کیوں ہے۔

آئی ٹی کے حکام نے کہا کہ وہ قومی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے صنعت پر اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد سید نے کہا کہ صنعت 30 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ کہا، اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو انٹرنیٹ سروس بند کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تمام ممالک وی پی این کی نگرانی کرتے ہیں۔

سجاد نے کہا کہ پاشا نے وی پی این سروس فراہم کرنے والوں اور حکومت کو تجویز دی ہے کہ مفت وی پی این کے ذریعے ہونے والے ڈیٹا سیکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر وی پی اینز کو مقامی طور پر رجسٹر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ آئی ٹی صنعت کے لیے ناگزیر ہے۔ موجودہ صورتحال میں 99 فیصد آئی ٹی کمپنیوں نے خلل کی نشاندہی کی ہے۔ صنعت کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک سیل قائم کیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز