ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ:
پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی کھلاڑی ملکیت سنگھ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر. منگولیا میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
اسجد نے سیمی فائنل راؤنڈ میں ملکیت کو 6-0 کے اسکور سے ہرا کر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارتی کھلاڑی اسجد اقبال کے سامنے بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے میں کامیاب نہ ہوئے۔ اس کے برعکس پاکستانی کھلاڑی نے چھٹے فریم میں 40 بریک بھی بنایا۔
پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے. بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کیونکہ اس نے پورے میچ میں غیر معمولی مہارت، توجہ اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی حریف کے خلاف ان کی جیت سخت لڑی گئی. دونوں کھلاڑیوں نے اعلیٰ سطح کی مسابقت کا مظاہرہ کیا. لیکن اسجد کی مستقل مزاجی اور اسٹریٹجک شاٹ بنانے نے انہیں بالآخر فتح تک پہنچا دیا۔
واضح رہے. کہ پاکستانی سٹار اب چیمپئن شپ کا فائنل کل 25 ستمبر کو کھیلے گا۔
اس سے قبل دن میں اسجد اقبال نے. کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مائیکل جارجیو کو 38-15، 0-38، (40)41-0، (43)43-12، (55)62-0 سے شکست دی تھی۔