لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی:
لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی شہریوں کو لے کر. ایک خصوصی پرواز آج صبح کراچی ائیر پورٹ پر پہنچ گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری. وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو نے. ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق. پاکستانی شہریوں کو لبنان سے وطن واپس لایا گیا ہے. جنہوں نے پاکستان آنے سے قبل سڑک کے ذریعے دمشق، شام کا سفر کیا تھا۔ شام سے تعلق رکھنے والے چار پاکستانی بھی ان میں شامل ہیں۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے ان کی سکیورٹی. ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کیے گئے تھے۔
لبنان میں جاری تنازعات. اور خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پھنسے پاکستانیوں کے ایک گروپ کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ترتیب دی گئی. خصوصی پرواز کے ذریعے بحفاظت وطن واپس لایا گیا۔ لبنان میں پاکستانی سفارتخانے اور متعلقہ حکام کے تعاون سے ترتیب دی گئی پرواز. ان شہریوں کو ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وطن واپس لے آئی۔
واضح رہے. کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت میں توسیع کے بعد حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ان کے انخلا کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق. ایک ایئربس ا ے 320 اگلے 48 گھنٹوں میں کل 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان واپس لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔